ترقیاتی منصوبے مون سون سے قبل مکمل کرنے کا حکم
ڈپٹی کمشنر کا اجلاس ،گھنٹہ گھر اور ملحقہ بازاروں میں بیوٹیفکیشن کے کا پر بریفنگ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت شہر کی بیوٹیفکیشن، ترقیاتی منصوبوں اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی سکیموں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں گھنٹہ گھر اور ملحقہ بازاروں میں جاری بیوٹیفکیشن و ڈویلپمنٹ کاموں کی رفتار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ ڈپٹی کمشنر کو کچہری بازار میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبے کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران واسا کے جاری منصوبوں اور شہر میں ڈرینج و سیوریج کے جاری کاموں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مون سون سیزن سے قبل مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مین ہولز اور ڈرینج سسٹم پر خصوصی توجہ دی جائے اور عید سے قبل جائزہ لے کر کھلے مین ہولز اور ڈرینز کو کور کیا جائے ۔انہوں نے میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کی ترقیاتی سکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔