ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس، متعدد سکیموں کی منظوری

ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس، متعدد سکیموں کی منظوری

دریائے چناب کے کنارے کٹاؤ کو روکنے کی سکیموں کی بھی منظوری دی گئی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ٹراما سنٹر سمندری، موچی بازار چک جھمرہ کی مرمت و بحالی اور بیوٹیفکیشن، مسنگ فسیلٹیز کی فراہمی کے پروگرام کے تحت ڈویژن کے مختلف کالجز میں فرنیچر کی فراہمی، تحصیل لالیاں میں پیرا (PERA) کے انفورسمنٹ اسٹیشن کے قیام، رسالہ والا روڈ سے ڈجکوٹ ڈرین تک مرمت و بحالی اور موضع ساہمل بھوآنہ ضلع چنیوٹ میں دریائے چناب کے کنارے کٹاؤ کو روکنے کی سکیموں کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران مالی سال 2026-27 کے لیے تجویز کردہ ترقیاتی سکیموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔کمشنر راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ شدید عوامی ضرورت کی حامل سکیموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائے گا تاکہ شہری ان سے بھرپور انداز میں مستفید ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں