سیوریج کے پانی سے کاشت 8 کنال رقبے پر کاشت پالک تلف

 سیوریج کے پانی سے کاشت  8 کنال رقبے پر کاشت پالک تلف

بھوآنہ(نمائندہ دنیا)فوڈ اتھارٹی نے زہریلے اور سیوریج کے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جھنگ بائی پاس کے قریب 8 کنال رقبے پر کاشت پالک کی فصل تلف کر دی۔

کارروائی کے دوران ہزاروں کلو تیار سبزیوں کو ہل چلا کر ضائع کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق مذکورہ سبزیاں سیوریج کے پانی سے اگائی گئی تھیں جنہیں سبزی منڈی میں سپلائی کیا جانا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں