فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی :انجمن تاجر ان
دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے نیٹ ورکس ،انتہا پسندانہ سوچ کا بھی خاتمہ ضروری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلیٰ و صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا،جنرل سیکرٹری،شیخ سعید، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئر مین مرزا اشرف مغل،صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور نے لکی مروت میں پولیس موبائل وین پر دہشت گرد حملے کی مذمت اور اس حملہ میں SHO سمیت7 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور شہدا کے سوگوار اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شہدا کی مغفرت وبلند درجات کی دعا کی ہے ۔خواجہ شاہد رزاق سکا ودیگرتاجررہنمائوں ننے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمہ کیلئے انکے نیٹ ورکس کے ساتھ ساتھ انکی انتہا پسندانہ سوچ کا بھی خاتمہ ضروری ہے جو اس فتنے کی آبیاری کرتی ہے ۔