مرکز سیدنا حسین ؓ کے زیراہتمام تکمیل قرآن پر کانفرنس آج ہوگی

مرکز سیدنا حسین ؓ کے زیراہتمام  تکمیل قرآن پر کانفرنس آج ہوگی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرکز سیدنا حسین بن علی ؓچک نمبر 219 رب تلیاں والا کے زیر اہتمام نمازِ تراویح میں تکمیل قرآن مجید کے پر مسرت موقع پر۔۔۔

 تاثیر قرآن کانفرنس آج بعد نمازِ تراویح جامع مسجد یوسف اہلحدیث تلیاں والا نزد مرضی پورہ میں زیر صدارت علامہ عبد الرشید حجازی ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث ومولانا سردار عابد ، زیر نگرانی خالد محمود اعظم آبادی بانی و مہتمم مرکز ھذا و حاجی مدنی شیخ اور زیر قیادت میاں کامران ، شہزاد شیرازی ، مرزا آفتاب منعقد ہو گی۔ اس کانفرنس کے موقع پر خصوصی خطاب مولانا قاری احمد حسن ساجد ناظم تبلیغ مرکزی جمعیت اہلحدیث سنٹرل پنجاب اور مولانا حبیب الرحمٰن مدنپوری کا ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں