نفرتوں کو ختم کر کے امن کی شمع روشن کرنا ہوگی:شیخ قیصر محمود

 نفرتوں کو ختم کر کے امن کی شمع  روشن کرنا ہوگی:شیخ قیصر محمود

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخ قیصر محمود چنیوٹی نے موجودہ عالمی اور علاقائی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ انسانیت کی بقا امن میں ہے دنیا اس وقت بارود کے ڈھیر پر کھڑی ہے اور جنگ کی آگ کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہتی بلکہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔

عالمی طاقتوں اور علاقائی ممالک کو چاہیے کہ وہ طاقت کے استعمال کی بجائے سفارتکاری اور بات چیت کو ترجیح دیں۔ اگر ہم اپنی نسلوں کو محفوظ مستقبل دینا چاہتے ہیں تو ہمیں نفرتوں کو ختم کر کے امن کی شمع روشن کرنی ہوگی۔پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن کا علمبردار رہا ہے ۔ ہم دعاگو ہیں کہ اﷲ تعالیٰ تمام مسلم ممالک کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں