ماہ رمضان صبر اور شکر کا درس دیتا : عبدالرشید حجازی
جمعیت اہلحدیث جڑانوالہ کے تنظیمی عہدیداران و کارکنان کیلئے افطار ڈنر پرخطاب
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )مرکزی جمعیت اہلحدیث جڑانوالہ کی جانب سے تنظیمی عہدیداران و کارکنان کیلئے نجی میرج ہال میں افطار ڈنر کا اہتمام، مرکزی ناظم اعلیٰ عبدالرشید حجازی نے خصوصی شرکت کی اور کارکنان سے خطاب کرتے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ۔اس مہینے میں اﷲ کی رحمت جوش میں ہوتی ہے ۔رمضان کا مہینہ ہمیں صبر اور شکر کا درس دیتا ہے ۔روزہ مسلمان کو گناہوں سے پاک کرنیکا ذریعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اﷲ کا بہت بڑا معجزہ ہے پاکستان کا قیام بھی رمضان المبارک میں عمل میں آیا تھا۔پاکستانی فوج دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے ہم پاکستان کی فلاح اور بقاکیلئے ہمیشہ دعا گو ہیں اور وقت آنے پر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اس موقع پر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث جڑانوالہ حبیب اﷲ، ناظم ملک عبدالحفیظ ،میاں وقاص خالد ،سٹی امیر قاری عبدالواحد سعید، ناظم میاں شکیل بھٹی، تحصیل ناظم تبلیغ ملک عبیداﷲ یزدانی، سٹی ناظم تبلیغ قاری اشفاق شاکر، ناظم سیاسی امور توقیر بھٹی ودیگرنے بھی شرکت کی۔