ڈی سی کا ترقیاتی کاموں کا جائزہ واٹر سٹوریج ٹینک کی تعمیر کا سنگ بنیاد
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،انہوں نے ٹیکو پارک کا دورہ کیا، جہاں پارک کی بحالی کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل کاشف گجر اور میونسپل کمیٹی ولید عثمان و دیگر افسروں نے پارک کی بحالی منصوبے پربریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پارک کی بحالی کا کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس سٹیڈیم میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جدید انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کے نشیبی علاقوں کا بارشی پانی جدید ڈرینج سسٹم کے ذریعے اس ٹینک میں منتقل کیا جائے گا جس سے اربن فلڈنگ کے خطرات میں کمی آئے گی،ڈپٹی کمشنر نے مصطفیٰ آباد پارک میں جاری بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اور کہا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے۔