شیعہ علما کونسل کے زیر اہتمام القدس ریلی نکالی گئی
علامہ مظہر عباس کی زیرقیادت امریکہ واسرائیل کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کے حکم پرشیعہ علما کونسل فیصل آباد کے زیر اہتمام القدس ریلی نکالی گئی جو مرکزی امام بارگاہ عزاخانہ شبیر دھوبی گھاٹ چوک سے شروع ہوئی اور امین پور بازار چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت نائب صدر شیعہ علما کونسل علامہ مظہر عباس علوی نائب صدروسطی پنجاب علامہ نصرت حسین سدھوپورہ فیصل آباد صوبائی مسئول تبلیغات شیعہ علما کونسل وسطی پنجاب علامہ فضل عباس جعفری علامہ اعجاز مہدی سینئر رہنما علا مہ ناظم حسین جامعۃالمعصومین سدھوپورہ علامہ غلام عباس جامعہ علوم اسلامی علامہ اسماعیل عابدی نے کی ۔ریلی میں شیعہ علما کونسل ، ISOفیصل آباد،MWM کیساتھ ساتھ عزاداری کونسل اور جماعت اسلامی بھی شریک ہوئی ۔مقررین نے امریکہ واسرائیل کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں خطاب کیا۔علامہ فضل عباس جعفری نے مذمتی قراردادیں پیش کیں جو پاس کر لی گئیں۔