اللہ کی نعمتوں میں والدین عظیم نعمت : پیر آصف رضا

 اللہ کی نعمتوں میں والدین عظیم نعمت : پیر آصف رضا

والدین کا مقام جاننے اور احترام کرنے سے خیر وبرکت انسان کا مقدر بنتی ہے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)والدین کا چہرہ محبت سے دیکھنا عبادت میں شمار ہوتا ہے اور حج مقبول کا ثواب ملتا ہے ۔اسلام میں والدین کی نافرمانی کو شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ قرار دیا ہے ۔ والدین کی خدمت میں ہمارے لیے دین ودنیا کی کامیابی،سعادت اور فلاح ونجات ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈ ویژ نل صدروممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں آصف رضاقادری نے چوہدری مزمل حسین (سابق ممبر ایگزیکٹو کمیٹی اپٹپما) کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئیکیا۔ انہوں نے کہا والدین سے محبت کسی ایک دن کی محتاج نہیں۔ ماں باپ کے لیے دعائے مغفرت کرناہمارے اور ان کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔

والدین کی عظمت واہمیت سب سے زیادہ ہے ۔ رب کائنات کی نعمتوں میں والدین عظیم نعمت ہیں جنکی خدمات کے صلے میں رب کائنات دنیا وآخرت کی کامیابی مقدر کر دیتے ہیں۔ محسن کائنات ﷺ نے والدین کی عزت ومرتبہ بارے واضح ارشادات فرمائے ہیں۔ قرآن پاک میں ہر دوسری جگہ ماں باپ کی اطاعت وفرمانبرداری کا حکم آیا ہے ۔ انسانی زندگی میں والدین کا مقام بہت بلند ہے ۔ والدین کا مقام جاننے اور احترام کا حق ادا کرنے سے خیر وبرکت انسان کا مقدر بنتی ہے ۔ حدیث میں آیا ہے کہ بندے کا اللہ سے راضی اور ناراض ہوناوالدین کی رضامندی وناراضگی کے ساتھ معلق ہے ۔ والدین کے ساتھ نرمی وخیر خواہی کے لیے آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنانے اور عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے ۔ والدین دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں