محکمہ زراعت پنجاب کی ہیلپ لائن پر کاشتکاروں کو معلومات کی فراہمی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن 17000-0800 فعال ہے جس پر کاشتکار زرعی امور سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ زرعی ہیلپ لائن کی سروسز رمضان المبارک کے دوران بھی دفتری اوقات کے مطابق معمول کے مطابق جاری ہیں۔ کاشتکار کسی بھی زرعی مسئلے ، رہنمائی یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن پر کال کر کے محکمہ زراعت کے ماہرین سے رابطہ کر سکتے ہیں۔