8سڑکوں کی مرمت و بحالی مکمل، 23پر کام جاری

 8سڑکوں کی مرمت و بحالی مکمل، 23پر کام جاری

کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ،چیف آفیسر کار پو ریشن نے بر یفنگ دی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ کی زیر نگرانی میونسپل کارپوریشن کے تحت شہر میں سڑکوں کی مرمت و بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ اس سلسلے میں مزید 8 سڑکوں کی مرمت و بحالی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ 23 سڑکوں پر کام برق رفتاری سے جاری ہے ۔اس حوالے سے کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مرتضیٰ ملک نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پیپلز کالونی نمبر1 میں عبدالباری روڈ نزد بابا بیکرز اینڈ سویٹس، مرکزی جامع مسجد گول چوک سے کشمیر روڈ غلام محمد آباد، سرگودھا روڈ سے یوسف سنز فارمیسی اور شاہ چوک مصطفی آباد والا روڈ نیو سول لائنز، مین بازار سے چوک ہاؤس میجر محمد اسلم (ر) گلی نمبر 2 ناصر چیمہ والا بازار امین ٹاؤن، مین ڈسپنسری مریم نواز ہیلتھ کلینک سے مرکزی مسجد امین ٹاؤن نواز پارک، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج والا روڈ اور ایم سی ہائی سکول والا روڈ لنک اسٹریٹس، جامع مسجد باغ والا سے عثمانیہ مسجد صدیقہ قبرستان روڈ پیپلز کالونی نمبر2، بڑا قبرستان سے فرزند ہوٹل کراسنگ مدن پورہ، نڑوالا روڈ چوہڑ ماجرا سے آدم چوک تا قادر آباد چوک تک کارپٹ روڈ کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے ۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 23 مزید سڑکوں میں سے 4 پر مرمت و بحالی کا 75 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی شاہراہوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں