اسوۂ رسولؐ انسانیت کیلئے درسِ انقلاب :علامہ محمد ریاض

 اسوۂ رسولؐ انسانیت کیلئے درسِ انقلاب :علامہ محمد ریاض

قرآن کی تعلیمات کی ترویج و اشاعت کے لیے علماء کو آگے بڑھنا چاہیے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)  علامہ محمد ریاض کھرل نے کہا ہے کہ پیغامِ ربانی اور اسوۂ رسول اللہ ﷺ وہ درسِ انقلاب ہے جس نے قبیلوں میں بٹے لوگوں کو متحد کر دیا یہ پیغام رہتی دنیا تک انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا  اسلامی تعلیمات امن و محبت کا مظہر ہیں اور ان پر عمل پیرا ہونا قربِ الٰہی کا  ذریعہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وقت کی پکار رجوع الی اللہ ہے اور قرآن کی تعلیمات کی ترویج و اشاعت کے لیے علما کو آگے بڑھنا چاہیے اور قریہ قریہ نورِ قرآن کی شمع روشن کرنی چاہیے ۔اس موقع پر صاحبزادہ عون محمد شاہ، علامہ عزیز الحسن اعوان، پیر محمد صدیق الرحمن، احمد خالقی، علامہ رضا امین سیفی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے زوال کی بنیادی وجوہات تفرقہ بازی، اختلافات، اسلامی تعلیمات سے دوری اور اسوۂ نبوی ﷺ سے انحراف ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں