کھرڑیانوالہ :گمشدہ 7 سالہ بچہ ورثاء کے حوالے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے گمشدہ سات سالہ بچے کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں سات سالہ بچے ارتضیٰ کی گمشدگی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ بچہ گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس پر ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ محمد ریاض نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بچے کو چند گھنٹوں میں تلاش کر لیا اور اسے بحفاظت ورثاء کے حوالے کر دیا۔