گوجرہ :موٹر سائیکل رکشہ ٹکر نوجوان زخمی، ہسپتال میں جاں بحق

گوجرہ :موٹر سائیکل رکشہ ٹکر  نوجوان زخمی، ہسپتال میں جاں بحق

گوجرہ (نمائندہ دنیا) موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔

چک نمبر 298 ج ب کا 17 سالہ عبدالحنان ٹوبہ روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد مخدوش حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کیا گیا۔ نوجوان زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا۔متوفی کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں