ٹھیکریوالا:سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 2ملزم گرفتار

 ٹھیکریوالا:سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 2ملزم گرفتار

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزموں شازل اور شعیب کو گرفتار کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا انسپکٹر علی عمران جپہ نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 244 اور 222 بور رائفلز سمیت متعدد گولیاں برآمد کر لیں۔انسپکٹر علی عمران جپہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے شہریوں کو ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں