ڈی سی کا سیوریج آپریشنز کا جائزہ ،عید تک مکمل ریلیف کا حکم

ڈی سی کا سیوریج آپریشنز کا جائزہ ،عید تک مکمل ریلیف کا حکم

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سیوریج آپریشنز اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے نعمت آباد روڈ، نیتھڑی، جڑانوالہ روڈ نزد جلوی مارکیٹ، تیزاب ملز چوک اور کوہ نور چوک کے پونڈنگ پوائنٹس کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے ڈپٹی کمشنر کو سیوریج آپریشنز اور پونڈنگ پوائنٹس سے پانی کی تیز رفتار نکاسی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، جسے ڈپٹی کمشنر نے سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیف آباد سب ڈویژن اور جڑانوالہ روڈ کے ملحقہ علاقوں میں سیوریج کے مسائل پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے ، تاہم مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کو نکاسی آب کے مسائل میں مکمل ریلیف فراہم کیا جائے اور کسی بھی جگہ سیوریج اوور فلو نہ ہونے دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں