پینسرہ :یوسی 144 کی گلیوں اور خالی پلاٹوں میں کوڑے کے ڈھیر

پینسرہ :یوسی 144 کی گلیوں اور خالی پلاٹوں میں کوڑے کے ڈھیر

پینسرہ (نمائندہ دنیا) یونین کونسل نمبر 144 کے علاقوں آبادی حسین آباد اور آبادی سید والا میں صفائی کی خراب صورتحال نے شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے ۔

مختلف گلیوں، بازاروں اور خالی پلاٹوں میں کوڑے کرکٹ کے بڑے ڈھیر لگ گئے ہیں، جبکہ فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ زیادہ تر علاقوں سے غائب رہنے لگا ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ صرف مرکزی شاہراہوں سے کوڑا اٹھا کر اندرونی گلیوں اور چھوٹے محلوں میں غائب ہو جاتا ہے ، جس کی وجہ سے رہائشیوں کو سانس لینے میں دشواری، گندگی اور تعفن کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر اندرونی گلیوں اور خالی پلاٹوں کی صفائی یقینی بنائیں تاکہ عوام کو صحت اور ماحولیات کے مسائل سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں