چنیوٹ:ایک من سے زائد ملاوٹی دودھ موقع پر تلف ، جرمانہ عائد
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیمز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی ٹیموں نے شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے 147 دودھ بردار گاڑیوں کا معائنہ کیا۔دودھ کی جانچ جدید لیکٹو سکین مشین کے ذریعے کی گئی، جس کے دوران ایک من سے زائد ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کیا گیا۔ ناقص کوالٹی والے دودھ کے خلاف 40,000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔پنجاب بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی جاری ہے اور صحت دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں مسلسل جاری رکھی جائیں گی۔