جھنگ:ڈی سی کا متعلقہ افسروں کو شہری مسائل حل کرنیکاحکم

 جھنگ:ڈی سی کا متعلقہ افسروں کو شہری مسائل حل کرنیکاحکم

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسروں کو فوری ازالہ کے لیے احکامات جاری کیے ۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل کا حل عوامی ریلیف کی جانب احسن اقدام ہے اور ضلع کے تمام سرکاری محکموں کے افسران عوامی شکایات کے ازالے کے لیے دستیاب ہیں۔ شہری کسی بھی وقت متعلقہ دفاتر میں جا کر اپنے مسائل درج کرا سکتے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ ان کی شکایات و مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر تیز رفتار کارروائی کی جا رہی ہے اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لیں اور اپنے دفاتر کے دروازے شہریوں کے لیے کھلے رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں