فیصل آباد کو پاکستان کا پہلا سرکلر اکانومی شہر بنانے کے اقدامات شروع ، ورکنگ گروپ بھی تشکیل

فیصل آباد کو پاکستان کا پہلا سرکلر اکانومی شہر بنانے کے اقدامات شروع ، ورکنگ گروپ بھی تشکیل

ڈویژنل انتظامیہ، صنعتکاروں اور اکیڈیمیا کے درمیان شراکت داری قائم کی جائے گی،ورکنگ گروپ میں تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز شامل ہونگے اور چیئرپرسن کمشنر راجہ جہانگیر انور ہونگے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد کو پاکستان کا پہلا \\\'\\\'سرکلر اکانومی شہر\\\'\\\' بنانے کے لیے اقدامات شروع کر د یئے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ڈویژنل انتظامیہ، صنعتکاروں اور اکیڈیمیا کے درمیان شراکت داری قائم کی جائے گی۔اس ضمن میں ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے جس کے چیئرپرسن کمشنر فیصل آباد ڈویژن ہوں گے اور زیرو ویسٹ کے لیے ٹائم لائنز طے کی گئی ہیں۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ اس اقدام سے نہ صرف صنعت بلکہ زراعت کی باقیات کو بھی استعمال میں لایا جائے گا۔

نئی انڈسٹری لگنے سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور فیصل آباد کی برآمدات میں بھی بہتری آئے گی۔اجلاس میں یونیورسٹی آف کمالیہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر یاسر ہمایوں نے بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سرکلر اکانومی شہر کے قیام کے لیے آگاہی مہم ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لیے وسیع اقدامات کیے جائیں گے ۔ ورکنگ گروپ میں تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز بھی شامل ہوں گے تاکہ مشاورتی عمل جاری رہے اور منصوبے کامیابی سے عملی جامہ پہنیں۔اس موقع پر صداقت کارپوریشن سے احمد افضل اعوان،ڈی جی ایف ڈی اے آصف چودھری،ایڈیشنل کمشنرز، سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رؤف احمد،ایم ڈی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خاں،انڈسٹریز، ماحولیات، لیبرکے افسر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں