غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کر نیوالے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

 غیر معیاری گیس سلنڈر نصب  کر نیوالے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے مسافر وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے ویگن میں نصب کیا گیا غیر معیاری اور خستہ حال گیس سلنڈر جان لیوا حادثے کی وجہ بھی بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں