166 خطرناک گینگز گرفتار، کروڑوں کا سامان برآمد
437ملزموں کی گرفتاری، 1427مقدمات یکسو، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی سربراہی میں ریجن فیصل آباد میں رواں سال 2026ء کے دوران 166 خطرناک گینگز گرفتار کیے گئے ۔ ان گینگز میں ملوث 437 ملزموں کو گرفتار کیا گیا، جس کے نتیجے میں 1427 مقدمات یکسو ہوئے اور ملزموں کے قبضے سے موٹرسائیکلز، طلائی زیورات، موبائل فونز، مویشی اور تقریباً 12 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد ہوئی۔ منشیات فروشوں کے خلاف 3066 مقدمات درج کئے گئے۔