ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا چناب کالج چنیوٹ کا تفصیلی دورہ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا گزشتہ روز چناب کالج چنیوٹ کا تفصیلی دورہ، پرنسپل ادارہ ڈاکٹر فرخ بھی ہمراہ تھے۔۔۔
ڈپٹی کمشنر نے کالج میں طلباء و طالبات کے جاری تعلیمی امور کا جائزہ لیا، انہوں نے کالج میں صفائی کی صورتحال، پلے گراونڈ، جھولوں کی ورکنگ کو چیک کیا اور مزید بہتری بارے ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر نے کینٹین میں کھانے پینے کی چیزوں کے معیار، صفائی ستھرائی و دیگر امور کا جائزہ لیا اور 3 دن میں مزید بہتر بنانیکی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ انسپکشن کا سلسلہ جاری رہے گا ۔