آگ لگنے کے واقعات میں بچوں سمیت چھ افراد جھلس گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آگ لگنے کے واقعات میں بچوں سمیت چھ افراد جھلس گئے ۔ جڑانوالہ مبارک کالونی میں بجلی کے بورڈ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔
دیکھتے ہی دیکھتے آگ کمرے میں بستر اور دیگر گھریلو سامان تک پھیل گئی، ایک سالہ بچی دعا فاطمہ جھولے میں سو رہی تھی جو آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس گئی۔جمیل پارک میں کریانہ سٹور میں پڑے پیٹرول کا ٹینک لیک ہونے پردکان میں آگ بھڑک اٹھی اور تیرہ سالہ خدیجہ بی بی، آٹھ سالہ یشفہ بی بی، چالیس سالہ آمنہ بی بی، پانچ سالہ عطا الرحمان اور چھتیس سالہ شاہد بری طرح جھلس گئے ، ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد فراہمی کے بعد متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔