ایمان، نظم و ضبط اور انقلابی جذبہ ایرانی فوج کی روح میں شامل: مسعود پزشکیان
تہران:(دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایمان، نظم و ضبط اور انقلابی جذبہ ایرانی فوج کی روح میں شامل ہے۔
مسعود پزشکیان کا قومی یوم فوج پر جاری پیغام میں کہنا تھا کہ ایرانی فوج ملکی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے ، ہماری در پیش خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے فورسز تیار اور متحد ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ایرانی فوج قومی وقار، طاقت اور خود مختاری کی علامت ہے، ایمان، نظم و ضبط اور انقلابی جذبہ ایرانی فوج کی روح میں شامل ہے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ فوج کا ملکی سرحدوں کی حفاظت اور امن قائم رکھنے میں اہم کردار ہے، ایرانی فوج مشکل وقت میں عوام کو امداد اور خدمات فراہم کرتی ہے۔