بیوپاری سے 72 ہزار روپے چھین لیے گئے ، 4 روز بعد مقدمہ درج

بیوپاری سے 72 ہزار روپے چھین  لیے گئے ، 4 روز بعد مقدمہ درج

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)479 گ ب کے رہائشی محمد اسلم نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ منگل کے روز منڈی مویشیاں سے بکرے فروخت کر کے واپس گھر جا رہا تھا کہ۔۔۔

 ریلوے پھاٹک کے قریب تین موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور اس سے نقدی چھین لی۔متاثرہ شخص کے مطابق دوران واردات ڈاکوؤں نے اس کے تھیلے سے 72 ہزار روپے نکال لیے جبکہ مزاحمت کرنے پر پسٹل کے بٹ سے اس کے سر پر وار کر کے اسے زخمی کر دیا اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹیں ماریں۔واقعے کے بعد متاثرہ شخص کو تھانے منتقل کیا گیا جہاں اسکی ابتدائی طبی امداد کی گئی اور درخواست لے کر اسے گھر بھیج دیا گیا۔ تاہم پولیس کے مطابق مقدمہ چار روز بعد درج کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں