بھاری ڈمپرز کی آمد و رفت سے سرکلر روڈ تباہ ہو گئی

بھاری ڈمپرز کی آمد و رفت سے سرکلر روڈ تباہ ہو گئی

شدید گرد و غبار نے سڑک کے اطراف آباد مکینوں کو بیمار کر دیا

بھیرہ(نامہ نگار)دریا جہلم کے بھیرہ پتن سے ریت لوڈ کرنیوالے بھاری ڈمپرز اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی مسلسل آمد و رفت کے باعث سرکلر روڈ کی حالت انتہائی خراب ہو گئی ہے ۔شہریوں کے مطابق دن کے اوقات میں ان گاڑیوں کی آمد و رفت سے اٹھنے والے شدید گرد و غبار نے سڑک کے اطراف آباد مکینوں، خصوصاً بچوں اور بزرگوں کو سانس، گلے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا کر دیا ہے ۔مقامی رہائشیوں محمد اشرف، اعظم علی، محمد شریف، محمد اقبال اور فضل احمد نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاری گاڑیوں کی بے ہنگم آمد و رفت نہ صرف سڑک کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ عوامی صحت کیلئے بھی خطرہ بن چکی ہے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دن کے اوقات میں ڈمپرز اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے سرکلر روڈ سے گزرنے پر پابندی عائد کی جائے ، جبکہ سڑک کی فوری مرمت اور بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں