میڈیکل کالج منصوبہ تیز، ڈی ایچ کیو ہسپتال 500 بیڈز تک اپ گریڈ ہوگا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیکل کالج کے قیام کے منصوبے پر پیش رفت تیز کر دی گئی ہے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو 500 بیڈز تک اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب آفس کی سمری کے بعد متعلقہ محکموں کو پی سی ون اور لاگت تخمینہ تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ منصوبے میں ہسپتال کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے جس سے جدید طبی سہولیات فراہم ہوں گی۔شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف ٹوبہ ٹیک سنگھ بلکہ گردونواح کے لاکھوں افراد کو فائدہ ہوگا۔