زائد قیمت پر ڈیزل فروخت، اسسٹنٹ کمشنر کا فوری ایکشن، پٹرول پمپ سیل

زائد قیمت پر ڈیزل فروخت، اسسٹنٹ  کمشنر کا فوری ایکشن، پٹرول پمپ سیل

ڈجکوٹ(نمائندہ دنیا)ڈجکوٹ میں نجی کمپنی کے پٹرول پمپ پر پرانی قیمت پر ڈیزل فروخت کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین سلیم وٹو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پمپ کو سیل کر دیا۔

مین سمندری روڈ فیصل آباد نزد بائی پاس ڈجکوٹ واقع پٹرول پمپ پر ڈیزل 387.30 روپے فی لٹر کے حساب سے فروخت کیا جا رہا تھا، جو مقررہ نرخوں سے زائد تھا۔اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر پہنچ کر خلاف ورزی ثابت ہونے پر پٹرول پمپ کو سیل کر دیا اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں