تعلیم ہی ترقی کی بنیاد ہے ، ڈاکٹر یاسر نواب

تعلیم ہی ترقی کی بنیاد  ہے ، ڈاکٹر یاسر نواب

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب نے کہا ہے کہ تعلیم ہی کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہے۔

یہ بات انہوں نے ایک نجی تعلیمی ادارے کی سالانہ تقسیم انعامات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں پرنسپل میاں تنویر انور، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کاشف سعید اور دیگر معززین نے شرکت کی۔تقریب میں طلبہ نے ٹیبلو اور دیگر پروگرام پیش کیے جبکہ نمایاں کارکردگی پر طلبہ میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں