طویل عرصہ سے تعینات ملازمین کے تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن فیصل آباد راؤ عبدالکریم نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) جڑانوالہ کے دفتر میں طویل عرصہ سے تعینات ملازمین کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیے۔
جاری نوٹیفکیشن کے تحت دو جونیئر کلرک اور درجہ چہارم کے چار ملازمین کو فوری طور پر تبدیل کر کے مختلف سکولوں اور دفاتر میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام انتظامی امور کو بہتر بنانے اور دفاتر میں شفافیت لانے کے لیے کیا گیا ہے ، جبکہ ایک ہی جگہ طویل عرصہ سے تعینات ملازمین کی تبدیلی کو پالیسی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے ۔