ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی ایمبولینس میں ڈلیوری، ماں اور بچی محفوظ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کے باعث دورانِ سفر خاتون کے ہاں ایمبولینس میں کامیاب ڈلیوری کروائی گئی، ماں اور بچی دونوں محفوظ رہیں۔
چک نمبر 65 گ ب، جڑانوالہ روڈ پر ڈلیوری کا ایک ایمرجنسی کیس پیش آیا جہاں خاتون کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران ہی ایمبولینس میں بروقت ڈلیوری کروائی۔ خاتون مہناز زوجہ سخاوت علی (عمر 25 سال) نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا۔ریسکیو ٹیم نے ماں اور نومولود کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید نگہداشت کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا۔ بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث دونوں کی جان بچا لی گئی۔