ڈینگی کے خاتمے کیلئے خصوصی آپریشن، انتظامیہ متحرک

ڈینگی کے خاتمے کیلئے خصوصی آپریشن، انتظامیہ متحرک

ٹیموں نے چیکنگ کرتے ہوئے مشتبہ جگہوں پر تدارکی اقدامات بھی یقینی بنائے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) ڈینگی جیسے مہلک مرض کے خاتمے کیلئے انتظامیہ نے اقدامات تیز کر دیے ۔ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کی ہدایت پر اینٹی ڈینگی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی آپریشن کیا۔فوکل پرسن سٹی عابد علی نظامی اور عابد رسول نے عملے کے ہمراہ مختلف مقامات پر ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ مراکز کی نشاندہی کر کے فوری خاتمہ کیا۔ ٹیموں نے باریک بینی سے چیکنگ کرتے ہوئے مشتبہ جگہوں پر موقع پر ہی تدارکی اقدامات بھی یقینی بنائے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں