جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیزکی جائیں:سی پی او
سرکلز آفیسرز سڑکوں پر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات یقینی بنائیں :سی ٹی او
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے فیکٹری ایریا سرکل افسروں سے انسدادِ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ ایس ایچ اوز، انچارج انویسٹی گین وتفتیشی افسروں کیساتھ تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر سی پی او کا کہنا تھا کہ زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کر کے چالان بھجوائے جائیں، اشتہاریوں اور عادی مجرموں اور منشیات و ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔
سی پی او کی زیر پولیس نے 24گھنٹے کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 54 ملزموں کو گرفتار کر لیا، 10منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے تین زائد چرس، ایک کلو سے زائد ہیروئن اور 195 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ ناجائز اسلحہ کے 4 ، 14 اشتہاری اور اور 26 عدالتی مفرور ملزموں کو گرفتار کیاگیا۔دریں اثنا سی ٹی اوناصر جاوید رانا نے ضلع بھر کے سرکلز آفیسرز سے خطاب میں کہاکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے تمام سرکلز مثالی اقدامات جاری رکھیں۔ سڑکوں پر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔