سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ، دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ممنوعہ اوقات میں دکان کھولنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔