ٹیکسوں کی بھرمار، عوام مشکلات کا شکار:اعجاز چودھری

 ٹیکسوں کی بھرمار، عوام مشکلات کا شکار:اعجاز چودھری

بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات حکومتی ریونیو کا بڑا ذریعہ بن چکی ہیں

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )پیپلز پارٹی کے اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار نے عوام کے اوسان خطا کر دیئے ہیں، جبکہ حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان شاید دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات حکومتی ریونیو کا بڑا ذریعہ بن چکی ہیں، جبکہ قیمتوں میں تکلیف دہ اضافے نے عوام کو بدحال کر رکھا ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اقدامات نہ کیے تو مہنگائی کا سونامی کاروباری سرگرمیوں کو جام کر دے گا۔محمد اعجاز نے کہا کہ حکومت نے رواں مالی سال پٹرولیم لیوی کی مد میں 1468 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، جبکہ ابتدائی 9 ماہ میں 1234 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں