ایران کا زیادہ تر افزوده یورینیم اب بھی اصفہان میں ہے، سربراہ آئی اے ای اے کا دعویٰ

ویانا: (دنیا نیوز) سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا زیادہ تر افزوده یورینیم ممکنہ طور پر اب بھی اصفہان میں ہے۔

سربراہ آئی اے ای اے کے مطابق افزوده یورینیم ممکنہ طور پر زیر زمین سرنگوں میں محفوظ ہے، اسرائیل اور امریکہ کے فضائی حملوں کے اثرات کی سیٹلائٹ تصاویر موجود ہیں۔

رافیل گروسی کے مطابق اصفہان جوہری کمپلیکس میں معائنہ جنگ کے باعث معطل ہوا، جون 2025 میں جنگ سے قبل یورینیم کو سرنگوں میں منتقل کئے جانے کا شبہ ہے۔

سربراہ آئی اے ای اے کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر میں ٹرکوں کو کنٹینرز کے ساتھ سرنگ میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔

رافیل گروسی کے مطابق جنگ بندی معاہدہ تب ہی ہو سکتا ہے جب ایران سیاسی طور پر تیار ہو، ایران کو مذاکرات کی اہمیت پر قائل کرنا نہایت ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں