190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف کی سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کل سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کی کازلسٹ جاری کر دی۔

اس سے قبل کیس 22 اپریل کو مقرر تھا، ایران امریکہ مذاکرات اور ریڈ زون کی بندش کے باعث کازلسٹ منسوخ ہو گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں