جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان میں حملے جاری، 7 افراد شہید
بیروت: (دنیا نیوز) جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان میں حملے جاری، جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے 7 افراد شہید، 21 زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے جیبشیت پر رات گئے حملہ کیا جس میں چار بچے اور 9 خواتین زخمی ہو گئیں۔
خیربت سلم میں اسرائیلی فضائی حملہ میں لبنانی فوجی اور اس کا بھائی شہید ہو گیا، لبنانی فوج کے مطابق اسرائیلی فوج نے موٹر سائیکل پر گھر جاتے ہوئے دونوں بھائیوں کو نشانہ بنایا۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرونز زاور توپ خانے سے کارروائیاں جاری ہیں، غندوریہ پر بھی اسرائیلی فضائی حملہ کیا گیا جس سے خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔