چنیوٹ:اوپن ڈور پالیسی، ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل سنے

چنیوٹ:اوپن ڈور پالیسی، ڈپٹی  کمشنر نے سائلین کے مسائل سنے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے ۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام درخواستوں کو مقررہ وقت میں نمٹایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری فراہم کرنا اور ان کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں