کسان کارڈ فیز 3 قرعہ اندازی، خوش نصیب کسانوں کا اعلان

کسان کارڈ فیز 3 قرعہ اندازی، خوش نصیب کسانوں کا اعلان

ایک کسان کو عمرہ ٹکٹ جبکہ دوسرے کسان کو سمارٹ فون انعام میں دیا گیا

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ کسان کارڈ فیز 3 کے تحت بروقت رقوم جمع کروانے والے کسانوں کے لیے قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا، جس میں خوش نصیب کسانوں کے نام سامنے آ گئے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ریحانہ روحی کے مطابق قرعہ اندازی میں ایک کسان عمرہ ٹکٹ جبکہ دوسرے کسان کو اسمارٹ فون انعام میں دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ قرعہ اندازی ان کسانوں کے لیے کی گئی جنہوں نے 25 اپریل سے قبل اپنی واجب الادا رقم جمع کروائی تھی۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کسان کارڈ منصوبہ کسانوں کے لیے سہولت اور بروقت ادائیگی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کا مؤثر اقدام ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جن کسانوں نے ابھی تک رقوم جمع نہیں کروائیں وہ جلد ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ آئندہ قرعہ اندازی میں شامل ہو سکیں۔ 5 مئی تک ادائیگی کرنے والے کسانوں کے نام اگلی قرعہ اندازی میں شامل کیے جائیں گے ، جہاں مزید قیمتی انعامات جیتنے کا موقع حاصل ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں