قتل کا اشتہاری 11 سال بعد گرفتار، قانونی کارروائی شروع

قتل کا اشتہاری 11 سال بعد  گرفتار، قانونی کارروائی شروع

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم 11 سال بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

ملزم نے رقم واپسی کے تنازع پر ساتھیوں سمیت ایک شہری کو قتل کیا تھا۔تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک 38 ج۔ب ڈگورا میں 11 سال قبل پولٹری سیل کی رقم کے تقاضے پر ملزمان عامر سلیم عرف گڈو شاہ اور اس کے مسلح ساتھیوں نے آصف نامی شہری کو کلہاڑیوں کے وار اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔ اشتہاری ملزم عامر سلیم عرف گڈو شاہ کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا اس سے قبل پولیس طارق عرف ننھا شاہ کو بھی گرفتار کر چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں