گوجرہ:قتل کیس ،ملزم کو سزائے موت، 3 ملزم بری

گوجرہ:قتل کیس ،ملزم کو سزائے موت، 3 ملزم بری

عدالت کا ملزم جنید کو مقتول کے ورثا کو 8 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا

گوجرہ (نمائندہ دنیا )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عباس رسول وڑائچ نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنا دی جبکہ آٹھ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے ، عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق تین سال قبل تھانہ صدر گوجرہ کے نواحی چک نمبر 96 ج ب میں ملزم جنید ولد عبدالستار، زوہیب، عبدالستار اور بلال نے فائرنگ کرکے عمیر نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر گوجرہ میں درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے کارروائی مکمل ہونے پر ملزم جنید کو سزائے موت اور مقتول کے ورثا کو آٹھ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا، جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں چھ ماہ اضافی قید کی سزا سنائی گئی۔دوسری جانب عدالت نے شریک ملزمان عبدالستار، زوہیب اور بلال کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں