کھلا پٹرول فروخت کرنے پر دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کھلا پٹرول فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ سمن آباد کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقے میں کھلے پٹرول کی دکان قائم کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ جو علاقہ مکینوں کے لئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔