گرین فیلڈ ایئرپورٹ منصوبے کی جانب اہم پیش رفت
فزیبلٹی سٹڈی، ماسٹر پلاننگ ، ڈیزائن سروسز کے حوالے سے کِک آف اجلاس
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)فیصل آباد میں نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹ منصوبے کے باقاعدہ آغاز کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، جہاں منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی، ماسٹر پلاننگ اور تفصیلی ڈیزائن سروسز کے حوالے سے کِک آف اجلاس منعقد کیا گیا۔ یہ اجلاس شہر کی مستقبل کی ترقی، علاقائی رابطوں کے فروغ اور جدید ہوابازی سہولیات کی فراہمی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے ۔اجلاس میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور عالمی شہرت یافتہ ایوی ایشن کنسلٹنٹ فرم DAR Al-Handasah کے درمیان مقامی شراکت دار OCL-Asian کے اشتراک سے ہونے والے معاہدے کے تحت منصوبے پر عملی کام کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انجینئر سمیر سعید نے کی۔انہوں نے شرکاء کو منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں گرین فیلڈ ایئرپورٹ کا قیام نہ صرف شہر بلکہ خطے اور ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان کے مطابق یہ ایک بڑا اور جدید ترقیاتی منصوبہ ہے جس کے لیے تقریباً دو سے اڑھائی ہزار ایکڑ اراضی درکار ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے امکانات بھی موجود ہیں تاکہ عالمی معیار کی سہولیات یقینی بنائی جا سکیں۔انجینئر سمیر سعید نے مزید کہا کہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی ایک جدید، جامع اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ ایئرپورٹ کے قیام کے لیے پرعزم ہے ، جس میں بین الاقوامی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ان کے مطابق سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نجی شعبے کی شمولیت بھی زیر غور ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فزیبلٹی رپورٹ آئندہ 6 سے 8 ماہ میں مکمل کر لی جائے گی۔اجلاس کے دوران کنسلٹنٹ فرم DAR Al-Handasah کے ماہرین نے ابتدائی پریزنٹیشن میں بتایا کہ منصوبہ 9 مراحل پر مشتمل ہوگا