عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے تحت آگاہی واک

عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے تحت آگاہی واک

عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات مہم 30 اپریل تک جاری رہے گی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں ادارہ آگاہی کی جانب سے معلوماتی واک اور آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔آگاہی واک یونین کونسل 181 بابو والا اور یونین کونسل 162 آر ایچ سی 30 ج۔ب میں منعقد کی گئی، جبکہ آگاہی سیشنز گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بابو والا یونین کونسل 181 اور دی ارقم سکول ولی پورہ گلی نمبر 2 یونین کونسل 275 میں منعقد ہوئے ۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آگاہی عبدالجبار نے اس موقع پر کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات بچوں کو مختلف مہلک بیماریوں سے بچانے کا مؤثر ذریعہ ہیں، اور والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بروقت ویکسی نیشن یقینی بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات مہم 30 اپریل تک جاری رہے گی، جس کے دوران عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے مختلف آگاہی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ان کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت انسداد امراض کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں۔انہوں نے شہریوں، اساتذہ اور علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں اور بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کے عمل کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں