رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا

رکشے میں سفر کرنے والا شہری  جیب تراشوں کا شکار بن گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔

تھانہ صدر کے علاقے جڑانوالہ روڈ پر صلاح الدین نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں