صفائی صورتحال پر ایم ڈی ستھرا پنجاب کا دورہ، کنٹریکٹر کو وارننگ

صفائی صورتحال پر ایم ڈی ستھرا پنجاب کا دورہ، کنٹریکٹر کو وارننگ

ملت ٹاؤن یونین کونسل 185، دھنولہ کے علاقوں کا معائنہ کیا، ناقص صفائی پر بر ہم

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی آپریشن کی نگرانی کے لیے تحصیل صدر کے مختلف علاقوں کے دورے کیے ۔انہوں نے ملت ٹاؤن یونین کونسل 185، دھنولہ اور دیگر علاقوں کا معائنہ کیا، جہاں صفائی کی ناقص صورتحال پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ویسٹ انکلوژرز کی ابتر حالت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ کنٹریکٹر کو سخت وارننگ جاری کی اور موقع پر ہی صفائی کے نظام میں فوری بہتری کی ہدایت دی۔ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی نے گھر گھر جا کر شہریوں سے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداروں سے بھی عملہ صفائی کی کارکردگی، خصوصاً گلیوں میں مینول سویپنگ سے متعلق سوالات کیے ۔شہریوں کی جانب سے گھروں سے کچرا بروقت نہ اٹھائے جانے اور بازاروں میں صفائی کے ناقص انتظامات کی شکایات پر انہوں نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کنٹریکٹر ٹیم کی سرزنش کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ویسٹ انکلوژرز کو روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ رکھا جائے ، گھروں سے کچرا اکٹھا کرنے اور نالیوں کی ڈی سلٹنگ کا باقاعدہ شیڈول مرتب کیا جائے تاکہ شہریوں کو ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت بہتر صفائی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں