پولیس نے 2 سالہ بچے کو تلاش کرکے ورثا کے حوالے کردیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) پولیس نے لاپتہ ہونے والے دو سالہ بچے کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیا۔
تھانہ سمن آباد کے علاقے سے 2 سالہ عتمش کی گمشدگی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ بچہ گھر سے باہر نکلا اور لاپتہ ہوگیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ سمن آباد انسپکٹر طالش عباس نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے بچے عتمش کو فوری تلاش کرلیا۔ پولیس نے ورثا سے رابطہ کرکے بچہ انکے حوالے کردیا۔